کینیڈا میں مسلح شخص نے 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

ہلاک ہونےوالوں میں 2 بچےاور4 خواتین بھی شامل ہیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

کینیڈا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 8 افرادکو ہلاک کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مشرقی صوبے البرٹا کےشہرایڈمنٹن میں ایک مسلح شخص نےمختلف مقامات پرفائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونےوالوں میں 2 بچےاور4 خواتین بھی شامل ہیں۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ واقعہ کےبعدعلاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story