بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکار شہید ہوگئے پنجاب رینجرز

شکرگڑھ سیکٹرپررینجرز کے جوان فلیگ میٹنگ میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے جوانوں پر فائرنگ کردی۔


ویب ڈیسک December 31, 2014
دشمن فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے درندگی کی تمام حدیں پارکردیں اور فلیگ میٹنگ کے بہانے پاکستان رینجرز کے مقامی کمانڈرز کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پاکستان رینجرز کے 2 جوان نائیک ریاض اور صفدر علی شکر گڑھ سیکٹر سے بھارتی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ اس دوران بھارتی فوج نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جوان شدید زخمی ہوگئے۔ دشمن فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زخمی جوانوں تک ایمبولینس کی رسائی بھی نہیں ہونے دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔


واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر کئی روز سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جاری ہے جب کہ بھارت جانب سے رواں ماہ بھی کئی بار پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |