ذکی الرحمان لکھوی نے اغوا کے مقدمے میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کردیا

میرا موکل گزشتہ 6 برس سے جیل میں ایسی صورت مٰں وہ کسی کو اغوا نہیں کرسکتا۔ وکیل ذکی الرحمان


ویب ڈیسک December 31, 2014
ذکی الرحمان لکھوی پر ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER: ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی نے اپنے خلاف اغوا کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں ذکی الرحمان لکھوی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل گزشتہ 6 برس سے جیل میں ہے ایسی صورت میں وہ کسی کو اغوا نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے دباؤ پر ذکی الرحما ن لکھوی کو رہا نہیں کیا جارہا، كيا آئين پاكستان اپنے شہريوں كے حقوق كا تحفظ نہيں كر سكتا، عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موکل ذکی الرحمن لکھوی کے ریمانڈ کا حکم معطل کیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ریمانڈ کا حکم معطل نہیں کیاجاسکتا کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اس میں سب کو سننا پڑے گا، تفتیشی افسر مدعی مقدمہ سے رابطہ کر کے عدالت کو آگاہ کرے، کیس کی مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے اغوا کے مقدمے میں ذکی الرحمان لکھوی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں