امریکا میں 2 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

ماں کے پرس میں موجود پستول اتفاقیہ طور پر بچے کے ہاتھ لگ گیا اوراس نے گولی چلادی، پولیس


ویب ڈیسک December 31, 2014
چے کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی سیدھی ماں کو لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی،پولیس فوٹو: فائل

امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر ہیڈن میں حیرت انگیز طور پر 2 سال کے بچے نے ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔

مقامی پولیس ترجمان کے مطابق وال مارٹ اسٹور میں چیزیں خریدنے کے لئے کئی بچوں کے ہمراہ آنے والی خاتون خریداری میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کے ہاتھوں میں موجود 2 سال کے بچے کا ہاتھ خاتون کے پرس میں چلا گیا اور پستول اس کے ہاتھ میں آگئی جس کے بعد اس کے ہاتھ سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جو سیدھی ماں کو لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے پرس میں موجود پستول لائسنس یافتہ تھا اور وہ علاقے میں بطور مہمان آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں