دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیکٹا کو انفارمیشن اور انٹیلی جنس نظام سے لیس کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتوں اور مسلح افواج کے درمیان رابطے بڑھائے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک December 31, 2014
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،چوہدری نثار، فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انسداد دہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کو مکمل طور پر انفارمیشن اور انٹیلی جنس نظام سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیکٹا کو مکمل طور پر انفارمیشن اور انٹیلی جنس نظام سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور مسلح افواج کے درمیان رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا جب کہ دہشت گردی کے تدارک کے لئے نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 قائم کردی گئی ہے جسے جلد از جلد فعال کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے لئے وفاق، صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت مل کر کام کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |