وزیراعظم کااوگراکووزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے انکار

تنازعات کے حل کیلیے کمیٹی قائم ،ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں،سیکریٹری پٹرولیم


ایکسپریس July 13, 2012
تنازعات کے حل کیلیے کمیٹی قائم ،ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں،سیکریٹری پٹرولیم فوٹو ایکسپریس

CONNECTICUT: وزیراعظم نے اوگرا کووزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے انکارکردیا تاہم وزارت پٹرولیم اور اوگراکے درمیان تنازعات کے حل کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی،

کمیٹی دونوںاداروںکے درمیان معاملات کو طے کرائے گی، وفاقی سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر وقارمسعود نے واضح کیا کہ اوگرا کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ماتحت کرنے کی تجویززیرغورہے نہ ایساکیاجائے گا۔اوگرا ایک اتھارٹی ہے اوروزارت کی پالیسیوں پرعملدرآمدکی ذمے دارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں