پیسوں کے لیے ’’مشکل‘‘کا گانا تحسین سے گوایاگیااے نئیر

دل ہو گیا دیوانہ میری آواز میں ریکارڈ ہوناتھا،تحسین اجازت لے لیتا تو خوشی ہوتی

دل ہو گیا دیوانہ میری آواز میں ریکارڈ ہوناتھا،تحسین اجازت لے لیتا تو خوشی ہوتی ۔ فوٹو : فائل

فلم ''مشکل '' میں ''دل ہوگیا ہے تیرا دیوانہ'' تحسین جاوید سے پہلے میری آواز میں ریکارڈ ہونا تھا ،جس کی باقاعدہ فائنل ریہرسل بھی ہوچکی تھی ۔

اس بات کا انکشاف معروف پلے بیک سنگر اے نیئر نے''نمائندہ ایکسپریس'' کو انٹرویو میں کیا ۔اے نیئر نے کہا کہ اداکار وہدایتکار جاوید شیخ اور میوزک ڈائریکٹر امجد بوبی نے اس گانے کے لیے مجھے بلوایا اور معاملات بھی طے ہوگئے، مگر جب ریکارڈنگ کا وقت آیا تو پتہ چلا کہ یہ گانا تو تحسین جاوید کی آواز میں ریکارڈ ہوچکاہے۔ ''مشکل'' کا میوزک جن دنوں ریکارڈ ہورہا تھا، توایک روز جب ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں امجد بوبی سے ملنے گیا تو وہاں تحسین جاوید بھی موجود تھے۔


مجھے اس وقت پتہ ہی نہ چل سکا کہ تحسین جاوید کس سلسلے میں یہاں آیا ہوا ہوں ، وہ تو بعد میں معلوم ہوا کہ موسیقار امجد بوبی نے گاڑی کی ڈیٹننگ پنٹنگ اور ٹائر بدلی کروانے پر یہ گانا تحسین جاوید کو دے دیا۔اے نیئر نے کہا کہ اس بات کا دکھ نہیں کہ یہ گانا تحسین جاوید نے کیوں گایا، میرا گلہ میوزک ڈائریکٹر امجدبوبی تھا کہ جن کے ساتھ میرا ایک طویل ساتھ رہا، انھوں نے چند پیسوں کے لالچ میں میرے ساتھ ایسا کیا۔ گلوکار تحسین جاوید سے صرف یہ شکایت ہے کہ اس نے سب کچھ جاننے کے باوجود یہ گانا گایا ، اگر وہ اجازت لے لیتا تومجھے زیادہ خوشی ہوتی، کیونکہ اس سے قبل ایک گانا اس کی خاطر چھوڑا تھا ۔

گلوکار نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کی بربادی کی وجہ ڈائریکٹر ، میوزک ڈائریکٹر سمیت دیگر لوگوں کا لالچ تھا کہ جنہوں نے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیلنٹ اور معیاری کام کا قتل عام کیا ۔
Load Next Story