کے ایس ای100انڈیکس کی فری فلوٹ طریقے سے تشکیل نو

16 کمپنیوں کا انخلا، نفاذ 15 اکتوبر سے ہو گا، کے ایس ای انتظامیہ نے سرکلر جاری کر دیا۔

16 کمپنیوں کا انخلا، نفاذ 15 اکتوبر سے ہو گا، کے ایس ای انتظامیہ نے سرکلر جاری کر دیا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں فری فلوٹ میتھاڈولوجی کی بنیاد پر کے ایس ای 100 انڈیکس کی تشکیل نوکے نتیجے میں16 لسٹڈ کمپنیاں متاثر ہوں گی۔


کے ایس ای انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر KSE/N-4528 میں کہا گیا ہے کہ انڈیکس ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات اور گورننگ بورڈ آف ڈائریکٹر کے فیصلے کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 16 نئی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن 16 کمپنیوں کو نکالا جا رہا ہے ان میں بائیکو پٹرولیم، ایگریٹیک لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل، بیسٹ وے سیمنٹ، الغازی ٹریکٹرز، اٹلس ہنڈا، تاندلیاں والا شوگر، یونی لیور فوڈز، ابراہیم فائبرز، انڈس ڈائینگ، فلپس مورس، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ، ڈریم ورلڈ، پی آئی اے سی اے، سلک بینک اور ایسٹ ویسٹ انشورنس کمپنی شامل ہیں۔

جبکہ نوتشکیل شدہ انڈیکس میں جن 16 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انٹرنیشنل انڈسٹریز، چیراٹ سیمنٹ، لافراج پاکستان سیمنٹ، ایگری آٹو انڈسٹریز، نیشنل فوڈز، ایزگارڈ نائن، نشاط چنیاں، ہم نیٹ ورک، کوہ نور انرجی، بینک آف خیبر، بینک آف پنجاب، بینک اسلامی پاکستان، جے ایس بینک، الائیڈ رینٹل مضاربہ، جے ایس گروتھ فنڈ اور ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نو تشکیل انڈیکس کا نفاذ15 اکتوبرسے ہو گا۔
Load Next Story