حصص مارکیٹ میں سال 2014 کا تیزی کے ساتھ اختتام

انڈیکس 177 پوائنٹس کے اضافے سے 32131 ہوگیا، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں


Business Reporter January 01, 2015
مارکیٹ سرمایہ 54.47 ارب روپے بلند، کاروباری حجم 7 فیصد زائد، 20 کروڑ حصص کے سودے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

KARACHI: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سال کے اختتامی سیشن بدھ کوایک بارپھر تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی32000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

59.11 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں54.47 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 177.38 پوائنٹس کے اضافے سے 32131.28 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 63.42 پوائنٹس کے اضافے سے 20771.55 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 338.26 پوائنٹس کے اضافے سے 50735.12 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 7.03 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 20 کروڑ 29 لاکھ 9 ہزار610 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں227 کے بھائو میں اضافہ، 131 کے داموں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، تیزی میں مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور میوچل فنڈز کی جانب سے کی جانے والی مجموعی طور پر66 لاکھ 95 ہزار 61 ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں