صوبئی وزیر کی اسکولوں کے اطراف سے ٹرانسپورٹ اڈے ختم کرنیکی ہدایت

اسکول وین ڈرائیوروں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کرائے جائیں، وزیر ٹرانسپورٹ


Staff Reporter January 01, 2015
اسکول وین ڈرائیوروں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کرائے جائیں، وزیر ٹرانسپورٹ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ سرکاری اور پرا ئیوٹ اسکولز میں ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے اسکولوں کے اطراف ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور غیر ضروری پارکنگ اور ٹرا نسپورٹ کے اڈوں کو ختم کیا جارہا ہے تاکہ اسکولوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بات انھوں نے سندہ میں اسکولوں کو ممکنہ دہشت گردی کے خطرا ت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کو لانے اور لے جانے والی بسوں اور وینوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کے مکمل کوائف متعلقہ تھانوں میں درج کیے جائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بھی بہتر بنایا جائے، پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں کو شہید کرنے والے صر ف قومی ہی نہیں بلکہ انسانیت کے مجرم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اسکولوں کی جانب سے تعینات پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو حکومت سندھ اسلحے کے لائسنز بھی جاری کر یگی اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ کو احکامات جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں