کراچی میں سال نو پر فائرنگ اور آتشبازی سے 2 افراد ہلاک درجن سے زائدزخمی

جاوید کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے ہلاک کیا ہے، پولیس


Staff Reporter January 01, 2015
جاوید کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے ہلاک کیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

کراچی میں سال نوکی آمدپرفائرنگ اورتشددکے دیگرواقعات میں 2افرادہلاک اورایک درجن سے زائدزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق منچلے نوجوان رات بھرموٹرسائیکلوں کے سائیلنسر نکال کرسڑکوں پرمٹرگشت اورڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے نظرآئے،آتشبازی بھی کی گئی۔ہوائی فائرنگ اورآتشبازی کاسلسلہ رات بھرجاری رہا،مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک درجن سے زائدافرادزخمی ہوئے ، جناح اسپتال میں3،سول اسپتال میں 2 افرادلائے گئے جبکہ4 افراد کوعباسی شہید اسپتال اوردیگرکونجی کلینکس میں پہنچایاگیا۔پولیس نے ساحل سمندر جانے والے تمام راستے کنٹینر لگاکر بندکردیے تھے لیکن پھر بھی کئی شہری ساحل تک پہنچ گئے۔علاوہ ازیں لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں میرمحمد بلوچ روڈپر گھر کے باہر بیٹھا 50 سالہ جاویدعرف بروکرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ شبہ ہے کہ جاوید کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے ہلاک کیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن نمبر 7روٹ نمبر G-3 منی بس کے اسٹاپ کے قریب35 سالہ شخص پر اسرار طور پرہلاک ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔سعید آبادروٹ نمبرX-10 منی بس کے آخری اسٹاپ رحمانیہ مسجدکے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان بال بم پھینک کر فرارہو گئے جوزورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں23 سالہ حبیب زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق منی بس اڈے کے مالک سے دہشتگردوں نے بھتہ مانگاتھا۔ ناظم آبادنمبرایک میں فائرنگ سے سنی تحریک کاکارکن34سالہ آصف رضاقادری، گلبئی بانس گودام کے قریب 25 سالہ بلال،پیر آبادرحمان اسپتال کے قریب فائرنگ سے18 سالہ رضوان اور20 سالہ ساجدزخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں