عمران نے اپنی شادی کے متعلق اطلاعات کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیدیا
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی کی صحافی ریحام خان سے شادی کی سختی سے تردید کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کو مکمل طور پر مبالغہ آرائی پر مشتمل قراردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے عمران خان کی میڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک اینکر سے شادی کے خبریں چل رہی ہیں جس پر گزشتہ روز عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ان کی شادی کے حوالے سے جاری مہم مبالغہ آرائی پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی کی صحافی ریحام خان سے شادی کی سختی سے تردید کی ہے۔