چین میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک درجنوں زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ اس وقت مچی جب ہجوم نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے جعلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک January 01, 2015
متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

چین میں سال 2015 کے آغاز کے استقبال کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں لوگ سال 2015 کے استقبال کا جشن منا رہے تھے کہ بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ اس وقت مچی جب ہجوم نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے جعلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں