ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ہائی کورٹ کو ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا فیصلہ ختم کرنے کا اختیار نہیں، وزارت داخلہ کی درخواست


ویب ڈیسک January 01, 2015
ممبئی حملہ کیس میں ضمانت پر حکومت نے ذکی الرحمان لکھی کو نظر بند کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا فیصلہ ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے اس لئے اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے ذکی الرحمان کو جسمانی ریمانڈر کے لئے اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ممبئی حملہ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد حکومت نے انہیں اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں