وقت ضائع کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کی ضرورت ہے سربراہ پاک فوج

قوم دہشت گردوں اوران کے ہمدردوں کے خلاف دلیرانہ فیصلوں کےلئے سیاسی و عسکری قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک January 01, 2015
تمام ادارے مل کر مربوط انداز میں قومی ایکشن پلان پر عمل شروع کریں، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: این این آئی/فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو مل کر دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں 178 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، اس موقع پر عسکری قیادت نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کے تمام پہلو زیر بحث آئے،عسکری قیادت نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے چھوٹے معاملات کی نذر نہیں ہوگا۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کے لئے ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ کل جماعتی کانفرنس میں قومی سیاسی قیادت کا عزم قابل تعریف ہے۔ ہمیں وقت ضائع کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کی ضرورت ہے، تمام ادارے مل کر مربوط انداز میں اس پرعمل شروع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں