کراچی میں لکڑی کی مصنوعات کی ایک اور مارکیٹ جل کر خاکستر

فائر بریگیڈ عملے نے 6 گاڑیوں کے ذریعے آگ پر قابو پایا


ویب ڈیسک January 01, 2015
5 روز قبل حاجی کیمپ کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان، درجنوں دکانیں اور مکان جل کر کوئلہ ہوگئے تھے فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب واقع فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے 6 گاڑیوں کی مدد سے موقع پر پہنچ آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا۔

واضح رہے کہ 5 روز قبل کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں ملک کی سب سے بڑی ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان، درجنوں دکانیں، گودام اور مکانات جل کر کوئلہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں