تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک میں 3 خصوصی عدالتیں قائم

لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباداورسندھ میں اب تک عدالتیں قائم نہیں ہوسکیں

تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک بھر میں 5 خصوصی عدالتیں قائم کی جانی ہیں فوٹو: فائل

تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک میں5 میں سے 3 خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں کےخلاف مقدمات کی سماعت کے لئے لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔ مقرب خان کو لاہور، ظفر علی خان کھوسو کو کوئٹہ جب کہ انوار علی خان کو پشاور میں خصوصی عدالت کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک بھر میں 5 خصوصی عدالتیں قائم کی جانی ہیں تاہم اسلام آباد اور سندھ میں اب تک خصوصی عدالتیں قائم نہیں ہوسکیں۔
Load Next Story