موت کی سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد

صدر مملکت نے مجرم صولت مرزا، محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔


ویب ڈیسک January 01, 2015
وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط صدر کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے موت کی سزا پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے مجرم صولت مرزا، محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں جنہیں تختہ دار پر لٹکایا جائےگا جب کہ وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے کہ صدر مملکت نے پانچوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں لہذا قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


واضح رہے کہ عدالت سے موت کی سزا پانے والے مجرم صولت مرزا سابق ایم ڈی کے الیکٹرک ملک شاہد حامد کے قتل میں ملوث تھے جنہیں عدالت نے 1999 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا، جب کہ محمد سعید اعوان پر الفلاح تھانے میں قتل کے 20 مقدمات درج ہیں جبکہ دیگر سزائے موت پانے والے مجرم طلحہ حسین، محمد شاہد اور مجرم خلیق احمد کے خلاف گلبہار تھانے میں قتل کے مقدمات درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں