صوبائی حکومت کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد تک کمی کا اعلان

لاہور میں بسوں کے فی اسٹاپ کرایوں میں ایک سے 3 روپے تک کمی کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک January 01, 2015
لاہور میں بسوں کے فی اسٹاپ کرایوں میں ایک سے 3 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ فوٹو؛فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد تک کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد لاہور میں بسوں کے فی اسٹاپ کرایوں میں ایک سے 3 روپے تک کمی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کیا تھا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل 3 مرتبہ کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 25 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں