بھارت سے آئندہ نچلی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے ڈی جی رینجرزپنجاب

بھارت سے آئندہ مذاکرات ڈی جی ایم اووز یا ڈی جی کی سطح پر ہوں گے، ڈی جی رینجرزطاہرجاوید خان


January 01, 2015
بھارت سے آئندہ مذاکرات ڈی جی ایم اووز یا ڈی جی کی سطح پر ہوں گے، ڈی جی رینجرزطاہرجاوید خان۔ فوٹو؛فائل

ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب طاہرجاوید خان نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد اب نچلی سطح پرمذاکرات نہیں ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد ڈی جی رینجرزپنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 جوانوں کو شہید کردیا جب کہ بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کی لاشیں بھی رسیوں سے باندھ کر لانا پڑیں جس کے بعد بھارت کو بتا دیا کہ آئندہ نچلی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ بھارت سے آئندہ مذاکرات ڈی جی ایم اووز یا ڈی جی کی سطح پر ہوں گے۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کئی روز سے شکر گڑھ سیکٹر پر پاکستانی حدود میں فائرنگ کی جارہی ہے اور گزشتہ روز بھارتی فوج نے فلیگ میٹنگ کے بہانے جوانوں کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |