عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی سمیت 5 اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

کراچی سمیت، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کی سفارش کردی گئی


ویب ڈیسک January 01, 2015
حیدرآباد، جامشورو، خیرپور اور سکھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت سندھ کے پانچ اضلاع میں 11 اور 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبیؐ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس دوران موبائل فون سروس بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی سمیت پانچ اضلاع میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، جامشورو، خیرپور اور سکھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ محکمہ داخلہ نے وفاق سے عید میلاالنبیؐ کے موقع پر ہفتہ اور اتوار کو کراچی سمیت صوبے کے پانچ بڑے شہروں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی بھی سفارش کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں