قومی اسمبلی4سال میں243 افراد کے ریڈ نوٹسز جاری مشرف شامل نہیں  حکومت

انٹرپول کے ذریعے گرفتارافرادکی تفصیل پیش،ہمیش خان سمیت28افرادکولایاگیا

انٹرپول کے ذریعے گرفتارافرادکی تفصیل پیش،ہمیش خان سمیت28افرادکولایاگیا فوٹو ایکسپریس

قومی اسمبلی کوبتایا گیاکہ4سال میں243افرادکے ریڈ نوٹسزجاری ہوئے،مشرف کانام شامل نہیں ہمیش خان سمیت 28افرادکوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایا گیا قومی اسمبلی میںانٹرپول کے ذریعے گرفتار افرادکی تفصیلات پیش کردی گئیں،حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی رپورٹ سمیت انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل 2012اورایئرپورٹس سیکیورٹی فورس ،ترمیمی بل2011بارے قائمہ کمیٹیوں۔

کی رپورٹس بھی پیش کردی گئیں۔جمعرات کواجلاس ڈپٹی اسپیکرکی زیر صدارت 45منٹ تاخیرسے شروع ہوا۔فیصل کنڈی نے کہاکہ کیپٹن صفدرکی تقریرمیں نے خودسنی ہے جس میں انھوں نے خیبرپختونخوااورخان عبدالغفارخان کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ کارروائی سے حذف کیے جاتے ہیں ،وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت امتیازصفدر وڑائچ نے بتایاکہ بھارت سے پاکستان میں اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں پاکستان نے امریکاسمیت 30 ممالک کے ساتھ ملزموں کی حوالگی کے معاہدے کیے ہوئے ہیں،گزشتہ4سالوں کے دوران انٹرپول کے ذریعے 28 پاکستانیوںکوپاکستان کے حوالے کیا گیاکسی بھی قیدی کو امریکااور برطانیہ کے حوالے نہیںکیاگیا،


چین سے درآمدکیے گئے اسکینرپاکستان کی ضروریات مکمل طورپرپوری نہیں کررہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تحریری جواب میں بتایاگیاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں6 ہزار10افرادکے نام شامل ہیں4سال میں243افرادکے ریڈنوٹسزجاری ہوئے اورہمیش خان سمیت28افرادکوانٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایاگیاتاہم ان میںمشرف کانام شامل نہیں،پیداوارکے وزیرمملکت خواجہ شیرازمحمود نے بتایاکہ حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میںاضافہ ہواہے وفاق کے قابل تقسیم پول کے تحت صوبوں کو959ارب روپے جاری کیے گئے ہیںکراچی میں قائم مشین ٹول فیکٹری تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے، حکومت 2 ارب روپے کابیل آئوٹ پیکیج فراہم کرے یا اسے نجی شعبے کو فروخت کردے،

ڈاکٹرکٹھومل جیون نے قومی اسمبلی کویقین دہانی کرائی کہ سندھ میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ افرادکو 10 ہزارروپے کی دوسری قسط ایک ماہ میںجاری کردی جائے گی متاثرین کی بحالی کی سرگرمیاں رواں سال ستمبرتک جاری رہیں گی۔ قبل ازیںوزیرسائنس وٹیکنالوجی میر جہانگیر خان جمالی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ 1976 میںمزیدترمیم کیلیے جبکہ وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی عدم موجودگی میں اسٹیٹ بینک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ پیش کی۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے دفاع عذرافضل کی عدم موجودگی میں کپٹن مجتبیٰ کھرل نے ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس ایکٹ 1975 میں مزید ترمیم کیلیے اے ایس ایف،ترمیمی بل 2011 بارے قائمہ کمیٹی دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ایجنڈے کی تکمیل پرپینل آف چیرمین ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی کااجلاس آج صبح10بجے تک ملتوی کردیا۔

 
Load Next Story