ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے وزیراعظم

لوگوںکوترقیاتی کاموںسے آگاہ کریں،ارکان پارلیمنٹ کوہدایت،رحمن ملک بھی ملے


Numainda Express October 03, 2012
اسلام آباد ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک وزیراعظم پرویز اشرف سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ لوگوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور انھیں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران حکومت کے بے مثال ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتائیں ۔

منگل کے روزاسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ان کے نتائج کا جائزہ لینے کیلیے ارکان پارلیمنٹ سے باقاعدگی سے ملاقاتیں کررہا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ،ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،وزیراعظم نے انھیں ممکنہ تعاون اور فنڈز کے بروقت اجراکا یقین دلایا، ملاقات کرنے والوں میں مصطفیٰ نوازکھوکھر،روبینہ سعادت قائم خانی،عامر علی شاہ، عبدالقادرپٹیل،راجہ ریاض اوردیگر شامل تھے۔وزیراعظم سے وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے بھی ملاقات کی اورانھیں ملک میں امن وامان اوربلوچستان سے متعلق صورتحال پربریف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں