’’ہیرالڈ‘‘ نے شہید طالبعلم اعتزاز حسن کو بہترین شخصیت منتخب کرلیا
اعتزاز 24.1 فیصد ووٹ لیکر سرفہرست رہے جبکہ عمران خان دوسرے نمبر پر رہے۔
''ہیرالڈ'' نے اسکول میں خودکش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش میں جان دینے والے طالبعلم اعتزاز حسن کو 2014 کے لئے بہترین شخصیت منتخب کرلیا۔
گزشتہ سال جنوری میں ہنگو کے اسکول پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جاں باز اعتزاز نے حملہ ناکام بنادیا۔ 16دسمبر کو پشاور اسکول پر بہیمانہ حملے کے بعد اعتزاز کی قربانی کو مزید سراہا گیا اور وہ 3 طرز کے ووٹنگ کے عمل کے فاتح ٹھہرے۔ حتمی نتیجے میں اعتزاز 24.1 فیصد ووٹ لیکر سرفہرست رہے جبکہ عمران خان دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر شخصیات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کرکٹر یونس خان اور رواں سال مقامی فلموں کے ڈائریکٹرز شامل ہیں۔