بھارت سے تمام متنازع امورپربات کیلیے تیارہیںحناربانی

امیدہے مستقبل قریب میںکئی معاملات کوحل کرلیاجائیگا،وزیرخارجہ...


ایکسپریس July 13, 2012
امیدہے مستقبل قریب میںکئی معاملات کوحل کرلیاجائیگا،وزیرخارجہ کاانٹرویو فوٹو ایکسپریس

وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام متنازع امور پربات کرنے کیلیے تیارہے، دونوں ممالک کے درمیان اعتمادکافروغ اورمذاکراتی عمل وقت کی ضرورت ہے،صرف وعدوںسے نہیںعملی اقدامات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے درمیان تنازعات ختم ہوسکتے ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان سرکریک اورسیاچن جیسے امورتصفیہ طلب ہیںاورپاکستان ان مسائل کے حل کیلیے پرعزم ہے،

امید ہے بھارتی وزیراعظم جلدپاکستان کادورہ کریںگے،کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنھ میںآسیان علاقائی فورم کے اجلاس کے موقع پربھارتی خبررساں ادارے کوانٹرویومیںحناربانی نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کوتجارت کیلیے پسندیدہ ملک کادرجہ دیکرصاف نیتی اورلچک کاواضح پیغام دیاہے،امیدہے کہ مستقبل قریب میںکئی معاملات کوحل کرلیاجائیگا،

قبل ازیںحناربانی کھرنے اپنے چینی ہم منصب یانگ جائیچی کیساتھ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات میںپیش رفت کاجائزہ لیا،انھوںنے کہاکہ دونوںممالک خطے میںامن،استحکام اورترقی کی حمایت کرتے ہیںاوراس سلسلے میںملکرکام کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں