محمد حفیظ ورلڈ کپ میں بولنگ کرتے دکھائی دیں گےمحمد اکرم

امید ہے محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ میں کلئیرکرلیں گے جس کے بعد وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی


ویب ڈیسک January 02, 2015
امید ہے محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ میں کلئیر ہوکر ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی واپسی چاہتے ہیں تاہم محمد حفیظ میگا ایونٹ میں بولنگ کرتے دکھائی دیں گے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں بہتر انداز میں جاری ہیں اور امید ہے کہ سعید اجمل کی جلد واپسی ہوگی جب کہ پابندی کا شکار محمد حفیظ ورلڈ کپ میں بولنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کی ورلڈ کپ سے دستبردار سب کی مشاورت سے ہوئی تاہم ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہ جلد اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے بعد کلئیر ہوکر ٹیم میں شامل ہوں گے۔


ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم میگاایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس لئے سخت محنت کی جارہی ہیں، محمد حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور امید ہے کہ ان کے بولنگ ایکشن کا نتیجہ ان کے حق میں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں