وزیراعظم نے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کردی

وزیراعظم نواز شریف نے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کیلئے صدر ممنون حسین کو خط لکھا۔

صدر ممنوں حسین نے گزشتہ روز بھی پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کیں تھیں. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو ایک خط لکھا جس میں انھوں نے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جن 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے ان میں محمد اکرام الحق عرف لاہوری، احمد الیاس، آصف شیش ناگ، محمد طیب عرف سجاد اور غلام شبیر عرف ڈاکٹر شامل ہیں۔


واضح رہے کہ صدر ممنوں حسین نے گزشتہ روز بھی پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کیں تھیں جنھیں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اب تک 6 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

Load Next Story