پاکستان اورروس میں توانائی سمیت 3 معاہدے طے پاگئے

مفاہمتی یادداشت پردستخط،روس ا سٹیل ملز،ریلوے بہتری کیلیے مددکریگا،دورہ کامیاب رہا،کوزوف


Numainda Express October 03, 2012
مفاہمتی یادداشت پردستخط،روس ا سٹیل ملز،ریلوے بہتری کیلیے مددکریگا،دورہ کامیاب رہا،کوزوف

پاکستان اورروس کے درمیان پاکستان اسٹیل ملزکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے،پاکستان ریلویز کے انفرااسٹرکچر کی بہتری اورمظفر گڑھ وجامشوروپاورپلانٹس کوکوئلے پر چلانے کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کے سمجھوتوں(ایم او یوز)کے حوالے سے وزیرمملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈسلیم ایچ مانڈوی والا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ روسی وفدکے ساتھ متعددایم او یوزہوئے ہیں،روس پاکستان کے ساتھ ریلویز ،واٹراینڈ پاور،اسٹیل مل اوردیگر شعبوں میںدوطرفہ اقتصادی تعاون میںاضافے میںخصوصی دلچسپی رکھتاہے،انھوں نے بتایاکہ تجارتی وفدنے اپنے دورہ کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیںجس کے بعدتین ایم اویوزپردستخط کیے گئے ہیں۔

روس اسٹیل ملز کی پیداواری استعدادمیںاضافے کیلیے تکنیکی ومالی معاونت فراہم کرے گاجس سے اسٹیل مل کی پیداوارکوپہلے مرحلہ میںپندرہ لاکھ ٹن تک بڑھایا جائے گاجسے بعدمیںپچیس لاکھ ٹن تک بڑھایا جائے گا ،مانڈوی والا نے کہاکہ روسی حکومت کے ساتھ ریلوے کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے بھی ایم اویوپردستخط کیے گئے ہیں اورروس مسافر کوچز ،بار برداری کی ویگنوں،ریلوے انجنزاور انفرااسٹرکچرکی بہتری کیلیے تکنیکی ومالی معاونت فراہم کرے گا اس کے علاوہ مظفر گڑھ اور جامشوروپاورپلانٹس کوکوئلہ سے چلانے کے حوالے سے بھی روس معاونت فراہم کرے گاجس سے سستی بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مددملے گی،پاکستان میںروس کے چیف ٹریڈرہیری زینٹیٹومسٹریوری کوزوف نے کہاکہ روسی وفد کادورہ بڑاکامیاب رہا،روس پاکستان اسٹیل ملز،توانائی کے شعبے اورریلوے کی بہتری کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں