دہری شہریت 9اکتوبر تک حلف نامے طلب سینیٹ اسمبلی سیکریٹریٹ کا ذمے داری لینے سے انکار

اراکین حلف نامے کے نئے فارم متعلقہ اسمبلیوںکے سیکریٹریزسے وصول کریںاوران ہی کی موجودگی میںدستخط کریں،الیکشن کمیشن


Numainda Express October 03, 2012
انتخابات کاانعقاد،امیدواروںکاریکارڈرکھناہماری نہیںالیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،سیکریٹری سینیٹ،حلف نامے کے فارم واپس کر دیے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اراکن پارلیمنٹ سے 9اکتوبر تک دہری شہریت نہ رکھنے کے حلف نامے متعلقہ اسمبلی کے سیکریٹری کے سامنے دستخط کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام ممبران اراکین سے کہاہے کہ وہ نئے حلف نامے کے فارم متعلقہ اسمبلیو ںکے سیکریٹریز سے وصول کریں۔آئی این پی اورآن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے ارکان سے دہری شہریت نہ ہونے کاحلف نامہ پرکرانے سے انکارکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کوحلف نامے کے فارمز واپس بھجوادیے۔ سیکریٹری سینیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد 'امیدواروں کا ریکارڈرکھناہماری نہیںالیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے وہ اپنا کام خودکریں۔

سیکریٹری سینیٹ افتخار اﷲ بابرنے بتایاکہ انتخابات کا انعقاد،امیدواروںکا ریکارڈ رکھنا ' کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اوردیگر امورالیکشن کمیشن کی ذمے داریاں ہیں ،انھیں خودیہ کام کرنے چاہئیں۔ اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کی شرح10 فیصد سے کم ہونے پرانتخاب کالعدم قراردینے اوراس سلسلے میںقانون سازی کی منظوری دے دی ہے ، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ ووٹ کاحق استعمال کرنے کولازمی قراردینے پر بھی غورکیاجارہاہے، وزارت قانون کوکہاگیاہے کہ وہ اس بارے میں قانون سازی کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں