دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی قانون سازی سے اختلاف نہیں مولانا فضل الرحمان

آرمی ایکٹ میں ترمیم ناگزیر ہے تو اس کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)

دہشت گردوں کا کسی فرقے، ادارے یا دینی مدارس سے کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی بھی قانون سازی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔


اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں کسی بھی قانون سازی سے کوئی اختلاف نہیں تاہم آرمی ایکٹ میں ترمیم ناگزیر ہے تو اس کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گردوں کا کسی فرقے، ادارے یا دینی مدارس سے کوئی تعلق نہیں یہ کسی بھی طبقے اور ادارے سے ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story