آئندہ ایک دو ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے پرویز رشید
آرمی ایکٹ اورآئین میں ترامیم پر قومی قیادت کا اتفاق ہے اورترامیم سےدہشتگردی ختم کرنےکاعملی اقدام شروع ہوگا،وزیراطلاعات
PESHAWAR:
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیاں ایک نتیجے پر پہنچ چکی ہیں اور آئندہ ایک دو ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے آرمی ایکٹ اور آئین میں ترامیم پر قومی قیادت کا اتفاق ہے اور ترامیم سے دہشت گردی ختم کرنے کا عملی اقدام شروع ہوگا کیونکہ بچوں اور شہریوں کے قاتلوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں ممکن نہیں، فوجی عدالتوں کے قیام کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور پیر کو بل کی منظوری کا عمل ہوگا جس کے بعد یہ بل منگل کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق تھے اور باقی رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کے لئے انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو بھی دور کردیا گیا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 24 دسمبر کو ورکنگ گروپ کی سفارشات پیش کی گئیں جس کے 6 دن بعد قومی قیادت نے سفارشات کو منظور کیا اور آج قائدین کے درمیان اتفاق رائے بھی ہوگیا۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیاں ایک نتیجے پر پہنچ چکی ہیں اور آئندہ ایک دو ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔