فنکار پاک بھارت تعلقات بہتربناسکتے ہیںشکیل صدیقی

کراچی کا تھیٹر ہماری شناخت ہے مگر کسی نے اس کی بحالی کیلیے سنجیدگی سے کام نہیں کی، شکیل صدیقی

پاکستان اور بھارت کے فنکار دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کرنا بھی چاہیئے، شکیل صدیقی فوٹو : فائل

مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے کا کہنا ہے کہ ان دنوں پاکستان کے متعدد فنکار بھارت میں جاکر کام کررہے ہیں جب کہ، فنکاروں کو کام کرنے کی پیشکش بھی ہورہی ہے۔


حال ہی میں اداکار فواد خان، عمامہ ملک،علی ظفر، عمران عباس، جاوید شیخ، اور دیگر فنکاروں نے بھارتی فلموں میں کام کیا جب کہ مائرہ خان کو بھی فلم میں کام کرنے کا موقع دیا گیا، یہ ایک اچھی بات ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی کی جارہی ہے ،ہمیں اس ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ممالک جاکر کام کرنا چاہیئے،یہ بات انھوں نے بھارت سے واپس آنے کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینل لائیو او کے پر ان دنوں میری مزاحیہ ڈرامہ سیریز آن ائیر ہے ،انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے فنکار دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور کرنا بھی چاہیئے،انھوں نے کہا کراچی میں تھیٹر کی بحالی کے لیے ہم نے بہت کوشش کی لیکن اس پر کسی نے سنجیدگی سے غور نہیں کیا کراچی کا تھیٹر ہماری شناخت ہے ہم اسے ہر صورت زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story