کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

قائد آباد میںگھرکے اندرگھس کرفائرنگ،بہواورسسر مارے گئے،شیرخوار زخمی


Staff Reporter October 03, 2012
پی آئی بی،گارڈن،بغدادی میں3ہلاک،گلشن اقبال،شریف آبادودیگرعلاقوں میں فائرنگ۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں6 افرادہلاک،کمسن لڑکی اورشیرخوار سمیت7افرادزخمی ہوگئے۔

پی آئی بی کالونی سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں گھر کے باہر کھڑے 20 سالہ عنایت اﷲ کو2 موٹر سائیکلوں پرسوار 4 ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،گارڈن کے علاقے رامسوامی نشترروڈ یثرب پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ محمد وقاص شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑگیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مجاہد کالونی میں گھر کے باہر کھڑی ہوئی3 سالہ ایمان دختر حاجی اکبر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی،شریف آبادکے علاقے میں فائرنگ سے30 سالہ عادل زخمی ہوگیا۔

قائد آباد کے علاقے فردوس چارلی مسجد کے قریب گھر میں گھس کر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے60سالہ امیر زادہ اوراس کی بہو22سالہ ریشم ہلاک،شیرخوارشعیب زخمی ہوگیا،مقتول امیرزادہ کے8بیٹے اور3بیٹیاں ہیں، ایک بیٹے اورنگ زیب نے ایک سال قبل ریشم سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے بغیر کراچی لا کر شادی کرلی تھی، بغدادی کے علاقے گوشت والی گلی میں سلیم کی دکان پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے23 سالہ محمد فرحان پٹنی زخمی ہو گیا جو سول اسپتال میں ہلاک ہو گیا۔

گلشن اقبال راشد منہاس روڈ بلاک10لاسانی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40سالہ محمد نعیم،شریف آبادکے علاقے غریب آباد کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30 سالہ عدیل زخمی ہوگیا۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر کے رہائشی 35سالہ سیف اﷲ ولد نور محمد کو گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ، مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول کے سینے میں 3 گولیاں ماری گئی تھیں ، سعید آباد کے علاقے رانگڑ محلے میں گھاس کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے18سالہ محمد امیر سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ڈیفنس میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بنگلے کا چوکیدار 65 سالہ عمر محمد سعید ولد امین خان زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں