وزیرداخلہ کوہٹانے اورنااہل قراردینے کی متفرق درخواست دائر

رحمن ملک کادہری شہریت والے ارکان سے اظہارلاعلمی،سپریم کورٹ میںبیان جمع


Numainda Express October 03, 2012
رحمن ملک کادہری شہریت والے ارکان سے اظہارلاعلمی،سپریم کورٹ میںبیان جمع۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو وزارت سے ہٹانے اور نا اہل قرار دینے کیلیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

محموداختر نقوی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ رحمن ملک صادق اورامین نہیں رہے ،اس لیے وہ سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ عدالت کے فیصلے کے باوجود سرکاری عہدہ رکھنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت سے رحمٰن ملک کو وزارت سے ہٹانے اور آئندہ کیلیے کسی سرکاری عہدے کیلیے نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں دو ایم این ایز ، پیپلز پارٹی کے رائے غلام مجتبی اور ق لیگ کی شہناز شیخ کی اہلیت بھی چیلنج کی گئی ہے۔

دریں اثناآج سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ رحمٰن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا جبکہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں آج رحمٰن ملک کو طلب بھی کیا ہے۔عدالت شہناز شیخ اور غلام مجتبٰی کی دہری شہریت کا بھی جائزہ لے گی۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کسی اوررکن اسمبلی کی دہری شہریت سے متعلق بیان سے لاتعلقی کااظہارکیاہے۔

بیان میںکہاگیاہے کہ انھوں نے دہری شہریت کابیان نہیں دیاتھا،ان سے منسوب بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرہے،اس کی تردید بھی اخبارات میںشائع ہوچکی ہے۔آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ نے چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی226کے ضمنی الیکشن روکنے کیلیے جاری حکم امتناع خارج کردیا،یہ نشست مسلم لیگ(ق) کے ایم پی اے ملک اقبال احمد لنگڑیال کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |