حکومت کا 56 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا فیصلہ
2017 تک 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔
LONDON:
وفاقی حکومت نے قلیل اورطویل المدتی منصوبوں کے تحت 5 ہزار 6 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قلیل المدت وہیل گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹس کے ذریعے2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حیسکو اور سیپکو کے تحت گیس سے ایک ایک ہزارمیگا واٹ بجلی کی پیداوار کے فوری نوعیت کے 2 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حیسکو اور سیپکو کے ایریا میں وہیل ہیڈگیس کی بنیاد پر چلنے والے موبائل پاور پلانٹس کے ذریعے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ طویل المدت پالیسی کے تحت درآمدی ایل این جی کی بنیاد پر پاور پلانٹس لگائے جائیں گے جن سے2017 تک 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا کہ پاور جنریشن کے ساتھ مناسب ٹرانسمشن کی سہولیات کو بھی یقینی بنایاجائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل این جی بیسڈ طویل المدت پاور پلانٹس حویلی بہادر جھنگ، بلوکی،لاہور میں شاہدرہ کے قریب بھکھی میں لگائے جائیں گے جن سے 2017 تک 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائیگی۔