بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا خواجہ آصف
کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اس لئے اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھ پہلے بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے تھے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہارکردیا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا، اس لئے اب بھارت کو بھارتی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے اور اب حکومت اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے پرغور کررہی ہے۔