قومی ایکشن پلان پراتفاق قومی قیادت کی بالغ النظری کا ثبوت ہے شہبازشریف

پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 03, 2015
دہشت گردی کیخلاف اے پی سی کا فیصلہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کا تفاق فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پراتفاق رائے قومی قیادت کی بالغ النظری کا ثبوت ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشتگردوں خلاف قومی ایکشن پلان پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اے پی سی کا فیصلہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، اے پی سی کا متفقہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ ملک کی تمام قومی قیادت نے دہشت گردی کو کچلنے کے لئے وزیر اعظم نوازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند اور بالغ النظری کا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں