خواتین کیخلاف ریمارکس پربھارتی وزیرکوئلہ کی شامت آگئی
پرانی فتح کی طرح پرانی بیویاں بھی اپنی کشش کھوبیٹھتی ہیں:سری پرکاش جیسوال کی تقریر
DERA ISMAIL KHAN:
بھارتی وزیرکوئلہ سری پرکاش جیسوال کی طرف سے شاعری کی ایک تقریب میں خواتین کے بارے میں ریمارکس پران کی شامت آگئی ہے۔
اپوزیشن بی جے پی اورخواتین کی تنظیموں نے ان سے معافی کا مطالبہ کردیاہے۔وزیرکوئلہ اپنی تقریرمیں یہ کہ بیٹھے تھے کہ پرانی فتح کی طرح بیویاںبھی پرانی ہوجائیں تواپنی کشش کھوبیٹھتی ہیں۔ان کے ان الفاظ کوبھارتی ٹی وی چینلزنے باربار نشر کیا۔ نیشنل کمیشن فارویمن کی چیئرپرسن ممتاشرمانے کہاہے کہ وہ وزیرکے خلاف وزیراعظم کوخط لکھیںگی۔وزیرکوئلہ کاکہناہے کہ انھوںنے یہ الفاظ ازراہ مذاق کہہ دیے ان کا مقصدخواتین کی توہین کرنانہیں تھا۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی ٹویٹرپربھی ان کے بارے میں تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔ایک تبصرے میں تویہ بھی کہاگیاہے کہ وزیرموصوف ضرورکسی خاتون سے تھپڑکھاکراس تقریب میں آئے ہوںگے۔