دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سربراہ پاک فوج
انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے چاروں صوبوں میں اعلیٰ سویلین اور فوجی عہدیداروں پر مشتمل اپیکس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کا مقصد فوج اور حکومت میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جبکہ اس حوالے سے پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور پنجاب بھر کے کور کمانڈرز نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں صوبے میں امن وامان اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی ہی دہشت گردی کے خلاف کامیابی کی کنجی ہے، عوام، انٹیلی جنس اور دیگر فورسز کی کوششوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو تیزعدالتی کارروائی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اے پی سی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی قیادت کا عہد طاقت کا باعث ہوگا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کا مکمل اعادہ کیا ہوا ہے، مشترکہ سیکیورٹی پلان کے ذریعے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔