یورپی یونین کا سوشل میڈیا پر شدت پسند تنظیموں کے پروپیگنڈا کیخلاف انٹرنیٹ ماہرین کا سیل بنانے کا فیصلہ

ماہرین داعش سمیت دیگر جہادی تنظیموں کے منفی پروپیگنڈا اورمختلف پیغامات کا توڑ پیش کریں گے


یورپی یونین نے آئندہ 18 ماہ کے لیے اس مد میں 10 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے، فوٹو:فائل

عراق اور شام سمیت دیگر ممالک میں کام کرنے والی شدت پسند اور جہادی تنظیموں کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے یورپی یونین نے سوشل میڈیا ماہرین کا سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین انسداد دہشت گردی کےسربراہ گلز ڈی کر چوف کا کہنا تھا کہ سیل بنانے کا آئیڈیا بیلجیم نے پیش کیا اور تمام ممالک نے اس کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ماہرین پر مشتمل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو یوریی ممالک کو درپیش کیمونیکیشن مسائل کو حل کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ میں حصہ لینے والے ماہرین داعش سمیت دیگر جہادی تنظیموں کے منفی پروپیگنڈا اورمختلف پیغامات کا توڑ پیش کریں گے۔

ڈی کرچوف نے ایک سوال کے جواب میں کہ کہ اگرچہ ابھی پراجیکٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن یورپی یونین کی ایگزیکٹو باڈی نے آئندہ 18 ماہ کے لیے اس مد میں 10 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 5 یا 6 ماہرین کو چنا جائے گا جو بیلجیم وزارت خارجہ کے تحت کام کریں گے جبکہ اگر اس سیل نے کامیابی سے کام کیا تو بہت سے ممالک اپنے طور پر بھی ایسے سیل کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں