پنجاب حکومت کالعدم تنظیموںکوسہولتیںنہ دےرحمن ملک

لاہورواقعے کی رپورٹ طلب،ممبئی حملے میںاٹلی،امریکا،روس میںمواصلاتی نیٹ ورک استعمال ہوا


ایکسپریس July 13, 2012
لاہورواقعے کی رپورٹ طلب،ممبئی حملے میںاٹلی،امریکا،روس میںمواصلاتی نیٹ ورک استعمال ہوا / فوٹو ایکسپریس

سینئر مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کوسہولتیں فراہم نہ کرے،لاہورواقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے،میں پنجاب حکومت سے اپیل کروں گاکہ وہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوںکوایلیٹ فورس کی سیکیورٹی نہ دیں ان کی اصل جگہ جیل ہے اگر ایسانہیں کرسکتے تو کم از کم انہیں گھرمیں ہی نظر بندکردیں،صوبے میں سیکیورٹی فراہم کرناصوبائی حکومت کاکام ہے،

پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں پرنظر رکھے۔'' پاکستان میں نیوکلیئرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کااطلاق'' کے موضوع پر2روزہ نیشنل کانفرنسسے خطاب اوربعد ازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان پرامن اورذمے دار ایٹمی ملک ہے اور غیر ریاستی عناصرکو ہماری حکومت سپورٹ نہیں کررہی،کچھ طاقتیں ہمارے ایٹمی پروگرام سے متعلق غلط خیالات رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم پرمسلط کی گئی،حقانی نیٹ ورک کاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں،عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم اوراس کے کردار کوتسلیم کرنا ہوگا،جنوبی ایشیا میں دفاعی طاقت کے توازن میں خرابی تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتی ہے،

بھارت ہرواقعے پر پاکستان کے اداروں پر الزام تراشی نہ کرے، ممبئی حملے میں اٹلی،امریکااور روس میں مواصلاتی نیٹ ورک استعمال ہوا،اتنے ترقی یافتہ ممالک میں ایسا کیسے ہوگیا،ممبئی حملوں میں غیر ریاستی عناصر کے 7افراد، پاکستانی جیل میں ہیں،20مطلوب ہیں، یقین ہے کہ ممبئی حملہ کرنے والوں کوبھارت کے اندر سے بھی سپورٹ تھی،پاکستان اور بھارت کومل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا،سائنسدان ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلیے حکومت کی مدد کریں جوہری توانائی سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں