بلوچستان فائرنگ 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق

قلات کے علاقے گدان میں نامعلوم مسلح افرادکی سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ،خاران میںدکاندارقتل،کوئٹہ سریاب سے لاش ملی


Numainda Express October 03, 2012
خضدارچاکرخان میں عوامی اتحادپارٹی کے چیئرمین وڈیرہ میرکریم خان مری قتل،کوئٹہ گوردت سنگھ روڈ پربم ناکارہ بنادیاگیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ خضدارتربت اور خاران میں فائرنگ کے واقعات میں2سیکیورٹی اہلکاروں سمیت5افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ اسپیشل پرائمری اسکول کے باہرنصب بم ناکارہ بناکربڑی تباہی سے بچالیاگیا۔

قلات کے علاقے گدان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جوابی کارروائی میں4حملہ آورمارے گئے جبکہ خضدارمیں چاکرخان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے عوامی اتحادپارٹی بلوچستان کے چیئرمین وڈیرہ میرکریم خان مری کوقتل کردیااورفرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم مسلح افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی ہے جبکہ خاران بازار میں مسلح ملزمان نے دکان کے اندرفائرنگ کرکے دکاندار باری دادکو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے گوردت سنگھ روڈپر واقع گورنمنٹ اسپیشل پرائمری اسکول کے گیٹ کے باہررکھا گیابم برآمد کر لیا گیاپولیس نے فوری طور پربم ڈسپوزل ٹیم کوطلب کرلیاجس نے 3کلووزنی ٹائم بم ناکارہ بنادیا۔ سریاب کے علاقے کلی سردہ کاریزسے پولیس کولاش ملی ہے جسے گولیاں مارکر قتل کیاگیاہے ۔این این آئی کے مطابق ضلع قلات کے علاقے گدان میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افرادنے سیکیورٹی فورس پرفائرنگ کر دی جس سے دو سیکیورٹی اہلکار حمید اور سجاد جاں بحق ہوئے جوابی فائرنگ سے چار حملہ آوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں