تحریک انصاف کے وزیرستان امن مارچ کے شیڈول کا اعلان

شرکا6 اکتوبر کواسلام آبادسے روانہ ہونگے ، مارچ سے روکا نہیں جاسکتا، شفقت محمود

100امریکی شریک ہونگے،شاہ محمود، مشکلات سے وفاق کوآگاہ کر دیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے وزیرستان امن مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات شفقت محمودنے کہا ہے کہ چاہے حکومت اجازت دیتی ہے یا نہیں،وزیرستان امن مارچ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی روانہ ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی کچھ خبروں میںبتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنرکی حمایت یافتہ جنوبی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ نے تحریک انصاف کوکوٹکئی(جنوبی وزیرستان) میں عوامی جلسے کے انعقادکی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔


شفقت محمود نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کی عوام نے تحریک انصاف کے امن مارچ کا خیر مقدم کیا ہے اور ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ انتظامیہ اسے روکنے کی کوشش کرے تاہم فیصلہ جوکچھ بھی ہو پاکستان تحریک انصاف کواس تاریخی امن مارچ سے نہیں روکا جا سکتا، یہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی روانہ ہوگا۔ شفقت محمود نے وزیرستان امن مارچ کے شیڈول کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد سے 6 اکتوبر کو صبح9:30بجے کشمیر ہائی وے نزد مارگلہ موٹل اسلام آباد سے روانہ ہوکر7کوکوٹکئی پہنچیں گے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرستان جانے والی ریلی میں متاثرہ خاندانوں کے علاوہ 100 امریکی بھی شامل ہونگے جبکہ اس ریلی میں بین الاقوامی میڈیا بھی شریک ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا ڈاکٹر تاشفین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا جنوبی وزیرستان جانا مشکلات پیدا کر سکتا ہے، اس حوالے سے وفاق کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story