امریکا میں طیارہ حادثے میں معصوم بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی

امریکی ریاست کینٹیکی میں ایک نجی جہاز دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک January 03, 2015
پولیس نے تباہ شدہ جہاز کو تلاش کرکے لاشیں برآمد کرلیں، فوٹو سی این این

مسافر بردار طیاروں کے حادثات میں عام طور پر شاید ہی کوئی زندہ بچ پاتا ہے لیکن کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یعنی بعض اوقات قدرت ایسے کرشمے دکھاتی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہےایسا ہی کچھ ہوا امریکہ میں جہاں طیارے کے حادثے میں سوار 4 افراد تو ہلاک ہوگئے لیکن ایک 7 سال کی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔


امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کینٹیکی میں ایک نجی جہاز دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ایک 7 سال کی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ پولیس کے مطابق جہاز کے گرنے کے فوری بعد خون میں لت پت ایک بچی شدید زخمی حالت میں قریبی ٹاؤن میں موجود ایک گھر میں پہنچی اوروہاں موجود شخص کو بتایا کہ اس کا جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں اس کے والدین ہلاک ہوگئے لیکن وہ زندہ بچ گئی اور وہ ہمت کرکے جہاز سے باہر آئی اور بڑی مشکل سے یہاں پہنچی ہے۔ بچی کے اطلاع دینے کے بعد اس شخص نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے تباہ شدہ جہاز کو تلاش کرکے لاشیں برآمد کرلیں جن میں 49 سالہ مارٹی گٹزلر، 45 سالہ کمبرلی گٹزلر ان کی 9 سالہ بیٹی پائپر گٹزلر، اور پائپر کی 14 سالہ کزن سیئرا والڈر شامل ہیں جبکہ حادثے میں بچ جانے والے بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


غیر ملکی نیوز ایجنسی نے فیڈرل ہوابازی کے ادارے کے حوالے سے حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تباہ ہونےوالےجہاز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ جہاز کا انجن خراب ہو گیا ہے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں