ملک بھر میں سرکار دو عالمﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جشن عید میلاد النبیٔؐ کے موقع پر مساجد، شہروں، سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا


/staff Reporter January 04, 2015
صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاؤں اور درود و سلام سے ہوا۔ ڈیزائن؛ اویس خان

عید میلاد النبیﷺ ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں عاشقانِ مصطفیٰﷺ نے نبی آخرالزماںؐ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

عید میلاالنبیؐ کے روز صبح بہاراں کا آغازمساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاؤں اور درود وسلام سے ہوا جب کہ پاک فوج نے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی کے موقع پر ملک بھر میں چراغاں کیا گیا ، سرکاری اور نجی عمارتوں، شہر شہر اور گلی گلی کو خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ہورڈنگز، بینرز اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ۔

کراچی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر لگایا گیا جب کہ اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر بھی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔ کراچی میں عید میلاد النبیؐ کے چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ، شہر میں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ جلوس میں مخصوص پاسز والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت تھی، پولیس کے علاوہ اسکاؤٹس کے دستوں نے بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، مختلف شہروں اور اضلاع سے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جب کہ جلوس کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آقائے دو جہاںﷺ کی آمد کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور میلاد مصطفیٰﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعالم اسلام خصوصاً فلسطین، کشمیر،عراق، افغانستان اور شہدائے نشتر پارک، شہد ائے آرمی پبلک اسکو ل پشاور کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اورامن کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |