ٹی وی ڈرامے کی کامیابی کی وجہ اچھے موضوعات ہیں سہیل اصغر
آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں وہاں بے شمار مسائل ہیں، ہر گھر میں ایک کہانی موجود ہے جو اس معاشرے کی تصویر نظر آتی ہے۔
QUETTA:
ٹیلی ویژن ڈراموں میں منفرد کردار نگاری اور عمدہ ادکاری کی و جہ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار سہیل اصغر کاکہنا ہے کہ ٹی وی ڈرامے کی کامیابی کی وجہ اچھے موضوعات ہیں۔
یہ بات انہوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں وہاں بے شمار مسائل ہیں، ہر گھر میں ایک کہانی موجود ہے جو اس معاشرے کی تصویر نظر آتی ہے، ہمارے ارد گرد موجود ان ہی کہانیوں کو اگر ہم اپنے ڈرامے کا حصہ بنائیں تو یہ سب سے بڑی خدمت ہوگی، معاشرے کی اصلاح کے لیے ایسی ہی کہانیوں کی ضرورت ہے جو مثبت سوچ پیدا کرسکے۔ پاکستانی چینل سے دکھائے جانے والے ڈرامے معیاری اور عمدہ ہیں۔