اہل کراچی میرے کام کو باریکی سے پرکھتے اور سنتے ہیں راحت فتح علی

نئے البم پرکام کر رہا ہوں اور جلد اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دوں گا، راحت فتح علی

کراچی کے عوام نے ہمیشہ مجھے محبتیں دی ہیں اور میرے کام کو بہت باریکی سے پرکھتے اورسنتے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

گلوکار راحت فتح علی خان نے مہتا پیلس میں صوفیانہ کلام گا کرشاندار پرفارمنس سے سال نوکا آغاز کیا جس پر تقریب میں شامل شرکا راحت فتح کی پرفارمنس پرجھومتے رہے۔


تقریب کاآغازراحت نے بابابلھے شاہ کے کلام سے کیا جس کے بعد صوفیانہ کلام اورقوالیاں پیش کیں ، راحت فتح علی خان نے تقریب کے اختتام پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لوگ مجھ سے پیارکرتے ہیں، میں جو بھی گاتا ہوں عوام اس کو پسندکرتے ہیں ،کراچی کے عوام نے ہمیشہ مجھے محبتیں دی ہیں اور میرے کام کو بہت باریکی سے پرکھتے اورسنتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے نئے البم پر کام کر رہا ہوں جلد اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دوں گا، میرے البم ،،بیک ٹولو،، نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہے، دوستوں اور چاہنے والوں نے مجھے ہمیشہ کی طرح بھر پور سپورٹ کیاہے۔ راحت فتح علی خان ہفتے کے روز شومیں شرکت کے لیے کراچی آتے ہوئے8 گھنٹہ تاخیرسے پہنچے جس کا سبب فلائٹ کا لیٹ ہونا تھا آج راحت فتح علی خان واپس لاہور روانہ ہونگے۔
Load Next Story