ای سی سی کی موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میں کمی کی منظوری

موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میں کمی کی شرح کاتعین ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا


Numainda Express October 03, 2012
موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میںکمی کی شرح کاتعین ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا، فوٹو : فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میں بتدریج کمی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

تاہم موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میںکمی اس طریقے سے کی جائے گی جس سے مقامی انڈسٹری متاثرنہ ہو،کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میںموٹرسائیکل انڈسٹری کے حوالے سے پیش کی جانے والی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورطویل بحث کے بعداس کی اصولی منظوری دی گئی،اس پرطویل وقت لگنے کے باعث ایجنڈے میںشامل ایل این جی پراجیکٹ کی منظوری سمیت دیگر سمریوںکاجائزہ نہ لیا جا سکاجس کیلیے آج(بدھ)کوپھر اجلاس ہوگا۔

اجلاس میںچیئرمین سرمایہ کاری بورڈسلیم ایچ مانڈوی والا،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ندیم الحق، سیکریٹری وزارت تجارت اورسیکریٹری صنعت پر مشتمل خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کی گئی جوتفصیلی پریزنٹیشن تیارکرکے پیش کرے گی،اعلامیے میں بتایا گیاکہ موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے ٹیرف میںکمی کی شرح کاتعین ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا،اجلاس کوبتایاگیاکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1فیصدرہی ہے جبکہ حساس قیمتوںکے اعشاریہ کے لحاظ سے افراط زرکی شرح 8 فیصد اورہول سیل پرائس انڈیکس کے لحاظ سے یہ شرح 7.6فیصدرہی ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوںکی طرف سے 2 ارب 46کروڑچالیس لاکھ ڈالرکی ترسیلات زربھجوائی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |