جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ کبھی رہا پاکستان

یہ کبھی انڈیا کا مکمل حصہ نہیں رہا،پاکستان اور بھارت اتفاق کرچکے ہیں کہ جموںوکشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کا سبب


Numainda Express October 03, 2012
زرداری کی تقریر میںحوالہ بلاجوازنہیںتھا،سلامتی کونسل اسے متنازع علاقہ قرار دے چکی، جنرل اسمبلی میںپاکستانی مندوب کا خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے اس دعوے کوپھر مسترد کر دیا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

پاکستان کے نائب مستقل نمائندے رضا بشیر تارڑ نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ کبھی رہا ہے۔صدر زرداری کی تقریر میں جموں وکشمیر تنازع کا حوالہ بلاجواز نہیں تھا،جیسا بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے بیان میں کہا تھا۔صدر زرداری نے جنرل اسمبلی میں اعادہ کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔

رضا بشیر نے ان کی تقریر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تنازع جموں وکشمیر کا حوالہ ''بلا جواز'' نہیں تھا۔''میں یہ بھی واضح کردیناچاہتا ہوںکہ جموں وکشمیرناتوکْلی طور پر بھارت کاحصہ ہے اورنہ کبھی رہاہے۔''پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میںجموں وکشمیر کومتنازع علاقہ قراردیاجاچکاہے اوردونوں ممالک نے اس پر اتفاق کیاتھا کہ جموں وکشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کا سبب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |