آئندہ10برس میں اسرائیل کاوجودختم ہوجائیگاہنری کسنجر

امریکا نے اربوں ڈالرکی امداداوراسرائیل کے دشمنوں کا خاتمہ جاری رکھاتوبچ سکے گا

امریکا نے اربوں ڈالرکی امداداوراسرائیل کے دشمنوں کا خاتمہ جاری رکھاتوبچ سکے گا، فوٹو : فائل

سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجرنے کہاہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت ختم ہوتی جا رہی ہے اور آئندہ 10برس میں اسرائیل کا وجود ختم ہوجائے گا۔


ایک ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنری کسنجر نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیاہے کہ امریکا میں اسرائیلی ساکھ شدید متاثر ہورہی ہے اورامریکی یہودی لابی اسرائیل کادفاع کرنے کے لیے زیادہ عرصے تک متفق نہیں رہ سکے گی۔2022ء تک اسرائیل کاوجود خطرے میں پڑجائے گا۔ اگر امریکا کی جانب سے اسرائیل کواربوں ڈالرز کی امداد جاری رہی اوروہ اپنی فوج کے ذریعے اسرائیلی دشمنوں کا خاتمہ جاری رکھتاہے تو اسرائیل کو محفوظ کیاجاسکتاہے۔

سیاسی تجزیہ نگار اور کالم نگار کیون پارٹ نے پریس ٹی وی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے ایک مضمون میں ہنری کسنجر کے اس خدشے کو درست قرار دیا اورکہا کہ امریکا کی یہودی لابی کا زیادہ دیر تک متفق رہنا ممکن نہیں اورزیادہ ترامریکی یہ سمجھ چکے ہیں کہ امریکا اسرائیلی جنگ میں اپنے مفادات کونقصان پہنچارہاہے۔ امریکا میں یہ تاثرعام ہے کہ اسرائیل اوراس کے حامیوں نے نائن الیون کاحملہ کرایا۔اسرائیل کومحفوظ بنانے کے لیے امریکا اپنے فوجی مفادات کونقصان پہنچانے کے ساتھ بے شمار قربانیاں دے رہاہے۔
Load Next Story